واشنگٹن / تہران : انٹرنیشنل میری ٹائم ٹریکنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپریل 2026 میں ایران سے خام تیل لے کر 25 تیل بردار بحری جہاز روانہ ہوئے۔TankerTrackers.com کی 3 مئی 2026 کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران ایران سے خام تیل لے کر روانہ ہونے والے 25 ٹینکرز کو امریکی بحری کارروائیوں کے باعث شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد کو راستے میں ہی روک دیا گیا یا واپس موڑ دیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم ٹریکنگ کے مطابق 7جہازوں کا رخ امریکا نے بحیرہ عرب سے واپس ایران کی جانب موڑا، 2جہازوں کو امریکا نے بحرہند میں قبضے میں لیا جبکہ ایک بحری جہاز مشرق بعید پہنچنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باقی 15 آئل ٹینکرز جو اپریل کے وسط میں روانہ ہوئے تھے، یا تو ابھی تک سمندری سفر میں ہیں یا مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم ٹریکنگ کی رپورٹ کے مطابق ایران سے باقی 15 جہازوں میں سے زیادہ تر اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں۔یہ تمام پیش رفت ایک سخت امریکی بحری ناکہ بندی کے تناظر میں ہو رہی ہے، جس کا مقصد ایران کی تیل برآمدات اور آمدنی کو محدود کرنا ہے۔ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی تصدیق کی ہے کہ کارروائیوں کے دوران 49 کمرشل بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا گیا، جبکہ امریکی بحریہ خطے میں سخت نگرانی اور کنٹرول نافذ کیے ہوئے ہے۔امریکا نے ناکہ بندی جاری رکھی تو سخت ردعمل دیں گے: خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز