بیروت: اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی فوج نے لبنان میں 4 مقامات پر جبری انخلا کی دھمکی بھی جاری کردی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قانا، دیباع، قاقعت الجسر اور صرفا کے شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی دھمکی دی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر خیام اور قنطرہ پر رات بھر بمباری کی، اسرائیلی ڈرونز صبح تک جنوبی لبنان کی فضاؤں میں موجود رہے۔پورا سال جنگ ہونے کا امکان، اسرائیلی فوج میں بھرتیوں کا مطالبہاسرائیلی فورسز نے براعشیت کے علاقے میں روشنیوں کے گولے بھی گرائے، اسرائیلی فورسز نے صفد البطیخ، یاطر، مجدل سلم اور چیتیہ کے اطراف بھی شیلنگ کی۔