سعودی عرب: حج سیزن میں شاہراہوں کی سیفٹی کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کا روڈ نیٹ ورک ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے، حج سیزن میں شاہراہوں کی سیفٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطاب شاہراہوں کے اعلی معیار کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب، عالمی روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی انڈیکس میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق روڈز جنرل اتھارٹی، مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق 30 ملین زائرین کی گنجائش کو پورا کرنے کے لیے روڈز کی تیاری اور سیفٹی کو بڑھایا جارہا ہے۔ہائی ریزیولیشن کیمروں اور لیزر سینسر سے لیس جائزہ یونٹس، سڑک کی دراڑوں کو 0.05 ملی میٹر کی درستگی سے شناخت کیا جارہا ہے۔روڈ اتھارٹی کے مطابق مشاعر مقدسہ کی جانب شاہراہوں کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کا مقصد عازمین حج و عمرہ زائرین کو بہترین سفری تجربے فراہم کرنا اور شاہراہوں کے نظام کو مربوط بنانا ہے۔سعودی عرب: 14 ہزار سے زائد تارکینِ وطن ملک بدرشاہراہوں کی اسکینگ، مانیٹرنگ اور کارپیٹنگ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کی مدد سے خصوصا حج اور عمرہ سیزن میں سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جاتا ہے۔