امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں، ایران

Wait 5 sec.

تہران(3 مئی 2026): ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دنیا کا واحد بحری ڈاکو ہے، جس کے پاس طیارہ بردار جہاز ہیں، لیکن ایران کے پاس ان قزاقوں کو لگام ڈالنے کی بھرپور طاقت ہے، اپنے بحری بیڑوں اور فوج کی تباہی کے لیے تیار ہو جاؤ، بالکل ویسے ہی جیسے تمھارے طیاروں کا ملبہ اصفہان میں رہ گیا تھا۔واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے بحری قذاقی کے بیان کو اعتراف جرم قرار دے دیا ہے۔انھوں نے ایکس پر لکھا یہ زبان کی لڑکھڑاہٹ نہیں، مجرمانہ نوعیت اور بین الاقوامی میری ٹائم نیویگیشن کے خلاف اقدامات کا اعتراف تھا۔ بین الاقوامی برادری اس پر فوری ردعمل دے اور اقوام متحدہ مناسب کارروائی کرے۔دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے، امریکا کا رویہ غیرمستحکم ہے۔