وائٹ ہاؤس کو کیوں مسمار کیا جا رہا ہے ؟

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ مسمار کروا دیا، ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا موجودہ مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا، بال روم میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں ہے۔ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جو جنگ بندی کی تھی وہ اب بھی برقرار ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حماس کی قیادت ان خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں ہے، جسے ’سختی سے لیکن مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا، میں نہیں جانتا کہ اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، ’مجھے اس پر آپ سے رجوع کرنا پڑے گا۔‘غزہ میں سیز فائر کے آغاز کے باوجود اتوار کو حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کیے، تاہم امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے۔اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں ایک حملے میں اس کے دو فوجی مارے گئے جس کے بعد اس نے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس سے فلسطین کے مطابق 26 افراد جان سے گئے تاہم اس کے بعد سیزفائر پر ایک بار پھر عمل درآمد جاری ہے۔امریکا، جوہری ادارے کے 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیااسی مہینے امریکی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جنگ بندی کے بعد حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ اور فضائی حملے ابھی تک کے سب سے سنگین واقعات ہیں۔