اسلام آباد (19 اکتوبر 2025): طالبان حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے والے ٹی وی چینل کی نشریات بند کرا دیں۔افغان طالبان حکومت کی آمرانہ پالیسیاں جاری ہیں۔ طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنے پر ملک کے دوسرے بڑے چینل شمشماد نیوز کو خاموش کرا دیا ہے اور اس کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز سب کو معطل کر دیا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ اس شمشاد نیوز گروپ نے اپنے چینل پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے اور طالبات کا یکطرفہ موقف نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قومی ٹیلی ویژن کی نشریات تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں معطل کی گئی ہیں۔افغان جرنلسٹس سینٹر نےکا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے میڈیا پر دباؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ کر دیا ہے اور آزادی اظہار کو مزید محدود کر دیا ہے۔ طالبان کے مذہب کی آڑ میں بنائے گئے نام نہاد قوانین نے میڈیا کی آزادی سلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے سخت گیر فیصلے پہلے بھی افغان خواتین اور صحافیوں کیلیے جبر کا ماحول پیدا کر چکے ہیں۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے کا انتقام لینا، افغان طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت ہے۔فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک