تل ابیب (22 اکتوبر 2025): جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی جا سکتی۔اسرائیل کے جنوبی شہر کریات گات میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ فی الحال حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی جا سکتی۔جے ڈی وینس نے کہا جنگ بندی پر عمل درآمد توقع سے بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت نے نمایاں تعاون کیا ہے، غزہ میں جنگ بندی کے استحکام کے لیے میں پُر امید ہوں۔نیتن یاہو غزہ امن معاہدے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں، نیویارک ٹائمز کا انکشافانھوں نے اس مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں امریکی اہل کار جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تعینات ہیں۔انھوں نے کہا ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، صورت حال بہت اچھی ہے، لیکن اس کے لیے مستقل نگرانی اور کوشش ضروری ہے۔یاد رہے کہ جے ڈی وینس کی آمد سے قبل وائٹ ہاؤس کے دو اعلیٰ نمائندے (مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کُشنر) بھی اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔ دونوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور انھیں خبردار کیا کہ جنگ بندی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی ایلچیوں نے نیتن یاہو کو واضح پیغام دیا کہ اسرائیل اپنی دفاعی کارروائی جاری رکھ سکتا ہے، لیکن اسے جنگ بندی کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا ہوگا۔