ممبئی سے امریکہ جا رہے ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ کی ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، تکنیکی خامی کی جانچ شروع

Wait 5 sec.

تکنیکی خامی کے سبب مسافر طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعہ ایئر انڈیا کے ممبئی سے امریکہ کے لیے روانہ ایک مسافر طیارہ کے ساتھ پیش آیا ہے۔ ممبئی سے امریکہ کے نیوارک شہر کے لیے پرواز بھرنے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ ’اے آئی-191‘ کو تکنیکی خامی کے سبب بدھ کی صبح ممبئی واپس لوٹنا پڑا۔An Air India flight from Mumbai to Newark was forced to return mid-air after a suspected technical snag. The flight took off at around 1.15 am and returned to Mumbai at 5.30 am, nearly three hours after departure.“The crew of flight AI191 operating from Mumbai to Newark made a… pic.twitter.com/HI3ei8Xj2F— IndiaToday (@IndiaToday) October 22, 2025میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ-777 طیارہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب 1.15 بجے پرواز بھری تھی۔ 4 گھنٹوں سے زیادہ ہوا میں رہنے کے بعد طیارہ کو تکنیکی خامی کی وجہ سے واپس ممبئی کی طرف موڑنا پڑا، اور پھر ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ تقریباً 5.30 بجے صبح میں کرائی گئی۔ ایئر انڈیا نے اس تعلق سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ فلائٹ نمبر اے آئی-191 کی پائلٹ ٹیم نے مشتبہ تکنیکی مسئلہ کے سبب احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو ممبئی واپس لایا۔ طیارہ کی محفوظ طریقے سے لینڈنگ ہو چکی ہے، اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔#Breakingnews | Air India Mumbai–Newark flight AI191 returns mid-air over suspected technical issue @AnvitSrivastava @akankshaswarups pic.twitter.com/FxmtkQMtYF— News18 (@CNNnews18) October 22, 2025مسافر طیارہ کی ممبئی واپسی کے بعد فلائٹ نمبر اے آئی-191 (ممبئی سے نیوارک) اور فلائٹ نمبر اے آئی-144 (نیوارک سے ممبئی) کو رَد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے متاثرہ مسافروں کے لیے ہوٹل کا انتظام کیا ہے، اور انھیں ایئر انڈیا یا دیگر ایئرلائنس کی متبادل پروازوں میں ’ری-بُک‘ کیا گیا ہے۔ نیوارک میں بھی فلائٹ نمبر اے آئی-144 کے مسافروں کو پرواز رَد کرنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کے لیے جلد از جلد متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ اس واقعہ سے کتنے مسافر متاثر ہوئے ہیں۔