بٹ کوائن نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

Wait 5 sec.

(5 اکتوبر 2025) کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کو بھی کراس کر گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور پہلی بار اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 245.57 ڈالر ہو گئی ہے۔پاکستانی کرنسی میں بٹ کوائن کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 763 روپے ہو چکی ہے۔بٹ کوائن کا پچھلا ریکارڈ اگست کے وسط میں ایک لاکھ 24 ہزار 480 ڈالر تھا۔ اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بتائی جا رہی ہیں۔مزید پڑھیں : پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارفکرپٹو کرنسی جمعہ کے روز آٹھویں سیشن میں بڑھی تھی اور اس کو امریکی ایکوئٹی میں حالیہ فوائد اور بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں آمد سے تقویت ملی۔ اس کے برعکس، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔