روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، 251 ڈرون مار گرائے

Wait 5 sec.

کیف(6 اکتوبر 2025): 4 سال سے جاری جنگ میں روس کی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روس کی فضائی دفاعی یونٹوں نے گزشتہ رات 251 یوکرائنی ڈرون تباہ کیے، روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔خبر ایجنیسی کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں جبکہ یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنریز اور توانائی کے دیگر مراکز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان کے مطابق بحیرہ اسود کے اوپر 61 ڈرونز کو روکا گیا جب کہ ایک ڈرون مبینہ طور پر ماسکو کی جانب بڑھ رہا تھا، وزارت نے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔تاہم، یوکرین کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملوں میں سے ایک ڈرون کریمیا کے ساحل پر واقع ایک اہم بندرگاہی شہر فیوڈوسیا میں جاگرا ہے جس سے تیل کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اس حملے میں ایندھن کا ٹینک پھٹ گیا ہے۔روس نے ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کی حمایت کیلیے شرط رکھ دی