جرمنی میں ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، جرمن چانسلر

Wait 5 sec.

جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے جرمنی میں دیکھے گئے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ ڈرونز کی وجہ سے پروازیں درہم برہم ہوئیں، میونخ میں 10ہزار سے زائد مسافر پریشانی میں مبتلا ہوئے۔جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ دور کے مقابلے میں زیادہ تھی، ان میں کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، سارے ڈرون جاسوسی پروازوں پر تھے۔اس سے قبل جرمن چانسلر کا حماس کی جانب سے ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرنے پر کہنا تھا کہ غزہ میں امن کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ یرغمالی رہا اور حماس غیر مسلح اور لڑائی فوری ختم ہونی چاہیے، یہ سب انتہائی تیزی سے ہونا چاہیے، تقریبا دو سال بعد امن کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔اسرائیل نے صمود فلوٹیلا میں شامل مزید 29 کارکنوں کو ڈی پورٹ کر دیاانہوں نے کہا کہ جرمنی غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔