بھارت کے جے پور کے سب سے بڑے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 8 مریض جان سے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس ایم ایس اسپتال ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر انوراگ ڈھاکڑ کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی۔جے پور کے سب سے بڑے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے انچارج کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل زیادہ تر مریض نازک حالت میں ہوتے ہیں اورکوما میں ہوتے ہیں۔ ان کا سروائیول ریفلیکس بھی کمزور ہو تا ہے انہیں مسلسل سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔آگ کی وجہ سے وہاں زہریلی گیسیں خارج ہو رہی تھیں اور ہمیں انہیں سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید بگڑ گئی۔رپورٹس کے مطابق آگ کے بعد تشویشناک مریضوں کو نچلی منزل پر واقع آئی سی یو میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ اس دوران 8 مریض ہلاک ہوگئے۔اطلاع کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والوں میں پنٹو (سیکر)، لودیپ (جے پور)، شری ناتھ (بھرت پور)، رکمنی (بھرت پور)، کھرما (بھرت پور) اور بہادر (جے پور) و دیگر شامل ہیں۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، حالانکہ بعد میں شارٹ سرکٹ کا انکشاف ہوا۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 12 گاڑیوں کی مدد سے دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ بجھائی گئی۔برطانیہ میں مسجد کو آگ لگانے والے دو افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاریآگ لگنے سے پورے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دھواں نکلنے کے بعد عملے کو اطلاع دی گئی لیکن کسی نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اورجب دھواں بڑھنے لگا تو میڈیکل اسٹاف بھاگ نکلا اور کوئی مدد کو نہیں آیا۔