بھارت کے شاملی میں ایک نوجوان نے انتقام لیتے ہوئے اپنے باپ کے قاتل کو 15 سال بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان نے 15 سال بعد اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا۔ نوجوان نے انتقام لیتے ہوئے اپنے باپ کے قاتل کو گولی مار کر موت کی نیند سلادیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق واقعہ چوسانہ چوکی کے علاقے میں پیش آیا۔ برج پال کا بیٹا جے ویر کھیتوں سے واپس آ رہا تھا کہ راہل عرف چھوٹو ولد ستیہ بھان نے اسے یمنا ڈیم کے راستے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم گولی مارنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2011 میں جے ویر نے راہل کے والد ستیہ بھان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ جے ویر نے قتل کے جرم میں 11 سال کی سزا کاٹ کر جیل سے باہر آیا تھا۔ وہ گذشتہ تین سال سے اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔اسپتال کے آئی سی یو میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 مریضوں کی موتراہل طویل عرصے سے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس نے جے ویر کے گھر سے میل جول بنائے رکھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسے معلومات ملتی رہے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کے مطابق برج پال کے بیٹے جے ویر کو جھینجھنا پولیس اسٹیشن کے تحت منگلور گاؤں میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔