سعودی عرب، تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کی آمدن میں بڑا اضافہ

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر دیگر شعبوں سے ہونے والی آمدن میں ستمبر کے دوران بڑا اضافہ ہوا ہے، ریاض بنک کی ’پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی)‘ 57 اعشاریہ آٹھ تک پہنچ گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل کے حوالے سے بتایا کہ یہ نمبر، مارچ سے اب تک کی سب سے مضبوط رینڈنگ کو ظاہر کرتا ہے، ہیڈ لائن انڈیکس جو اگست میں 56.4 تھی، اس میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چھ ماہ میں نجی شعبے کے حالات میں تیز ترین بہتری آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق (پی ایم آئی) کی کوئی بھی ایسی ریڈینگ جو پچاس سے اوپر ہو، معاشی سرگرمیوں میں اسے پھیلنے کی علامت لیکن اگر یہ ریڈنگ 50 سے کم ہو تو معاشی سرگرمیاں سکڑنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔سعودی عرب کی (پی ایم آئی) نے گزشتہ مہینے ریجن میں دیگر ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور کویت کی ریڈنگ بالترتیب 54.2 اور 52.2 رہی۔یہ مضبوط پرفارمینس وژن 2030 کے تحت، معیشت کو متنوع بنانے اور اسے ہائیڈروکاربن سے دور لے جانے میں مملکت کی مسلسل کامیابی کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہیں اب کیسے ملیں گی؟چیف اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ تیل سے ہٹ کر نجی شعبے میں پورے سعودی عرب میں کاروباری حالات ستمبر میں بہتر ہوئے ہیں۔ ریاض بنک کی (پی ایم آئی) 57 اعشاریہ آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ سے اب تک ان شعبوں میں معاشی نمو مضبوط اور تیز ترین رہی ہے، جبکہ طلب میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ تیل پر انحصار نہ کرنے والی نجی فرمز نے، جنھوں نے ایک سروے میں حصہ لیا، اس اضافے کی وجہ کامیاب تشہیری مہم اور خلیج تعاون کونسل کے ریجن سے مضبوط ڈیمانڈ کو قرار دیا۔