آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے انٹرویسٹ میں فائرنگ، 16 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 60 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مشتبہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرتی گاڑیوں اور پولیس پر فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے ممکنہ طور سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں۔ ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، اسے بعد از گرفتاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 16 افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔اس سے قبل امریکا کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔امریکا میں بھارتی انجینئر پولیس فائرنگ سے ہلاکخبر ایجنسی کے مطابق مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا، فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آور کی گاڑی چرچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم چرچ میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔