(5 اکتوبر 2025): پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا ہے۔اردن، یو اے ای، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن تجویز پر حماس کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کیا اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز کو سراہا۔مشترکہ بیان میں مسلم ممالک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو بمباری روکنے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کے خطے میں امن کے عزم کو سراہا، پیشرفت جامع اور پائیدار جنگ بندی کیلیے اہم موقع ہے، غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے پر زور دیتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات، شہباز شریف ودیگر موجودوزرائے خارجہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ غزہ انتظامیہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری کمیٹی کو سونپی جائے گی۔مسلم ممالک نے فوری مذاکرات اور امن تجویز کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔انہوں نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی مخالفت اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیا جبکہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی اور مغربی کنارے و غزہ کے اتحاد پر اتفاق کیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے ایسا سکیورٹی نظام تجویز کیا جو تمام فریقوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا جبکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر پائیدار امن کے عزم کا اعادہ کیا۔