ایران نے عالمی جوہری ادارے سے تعاون بے معنی قرار دیدیا

Wait 5 sec.

ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے سے تعاون غیرمتعلق قرار دے دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے پابندیاں لگا کر مذاکرات کا جو ازخود ختم کر دیا، آئی اےای اے کےساتھ تعاون اب مزیدمعنی نہیں رکھتا۔3مغربی ممالک کی جانب سے عالمی پابندیاں بحال کیے جانے کے بعدایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قاہرہ معاہدہ اب ہمارے تعاون کےلیے غیرمؤثر ہو چکا ہے۔گزشتہ ماہ معاہدے میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور معائنوں کا فریم ورک طے ہوا تھا۔ ایران نے جون میں اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تعاون معطل کر دیا تھا۔برطانیہ، فرانس، جرمنی نے ایران پر الزام لگا کر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کر دیں۔ ایران نے یورپی الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی حربہ قرار دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک نے اسنیپ بیک پابندیاں لگا کر اپنی ساکھ خود ختم کر دی، یورپ کا مستقبل کے مذاکرات میں کردار پہلے سےکہیں کم ہو گا۔