سعودی فالکن کلب کے تعاون سے سعودی وزارتِ داخلہ نے انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ فیسٹول کے موقع پر خصوصی امیگریشن اسٹیمپ کا اجرا کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے بتایا کہ سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باز اور شکار میلہ 2025 کا آغاز 2 اکتوبر کو ہوا، یہ میلہ شمالی ریاض کے علاقے ’ملھم‘ میں منعقد کیا جارہا ہے جو کہ 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ فیسٹول 2025 میں 45 سے زائد ممالک کے 1300 سے زائد بازوں کے ماہرین اور اس شعبے کے معروف برانڈز شرکت کر رہے ہیں۔اس ایونٹ کے سلسلے میں سعودی وزارت داخلہ نے جو خصوصی امیگریشن مہر جاری کی ہے وہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں مسافروں کے پاسپورٹ پر مہر لگائی جائے گی۔یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں قیام کیلیے کون سی 4 ایپلی کیشنز کا ہونا لازمی ہے؟ جانیےاس کے علاوہ مشرقی ریجن کی بری سرحدی چیک پوسٹوں پر آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر بھی یہ مہر لگائی جائے گی۔فیسٹول کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی امیگریشن مہر کا استعمال میلے کے اختتام تک جاری رہے گا جس کے بعد معمول کے مطابق مہر استعمال کی جائے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں روایت ہے کہ مختلف اہم مواقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی امیگریشن مہر جاری کی جاتی ہے تاکہ یہاں ہونے والے اہم مواقع تاریخی اعتبار سے محفوظ ہو سکیں۔سعودی عرب میں مفت پارکنگ کا انتظام!