ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی مقابلہ میں پاکستان کو دی شکست

Wait 5 sec.

خواتین کے عالمی کپ 2025 میں ہندوستان نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی، اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 12 بار ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں اور ہر بار ہندوستانی ٹیم جیتی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے عالمی کپ کے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے جس کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم صرف 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس عالمی کپ میچ میں ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے آئی۔ سست پچ پر کوئی بھی ہندوستانی بلے باز ففٹی اسکور نہ کرسکا۔ ہندوستان  کی جانب سے ہرلین دیول نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ پرتیکا راول نے 31 اور جمائمہ روڈریگس نے 32 رنز بنائے، جب کہ ریچا گھوش نے آخری اوورز میں 20 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ہندوستان کو 247 تک پہنچا دیا۔رنجی چمپئن ودربھ نے ایرانی کپ بھی کیا اپنے نام، ریسٹ آف انڈیا کو 93 رنوں سے دی شکستجواب میں پاکستان کی کارکردگی اتنی خراب رہی کہ اس نے اپنے دونوں اوپنرز کو 20 رنز بنانے سے پہلے ہی کھو دیا۔ اس دوران منیبہ علی کے آؤٹ ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔ ویڈیو کا دو بار ری پلے دیکھنے کے بعد انہیں تھرڈ امپائر نے رن آؤٹ قرار دیا ۔ پہلے 20 اوورز میں پاکستان کا رن ریٹ 3 سے کم تھا۔کسی طرح سدرہ امین اور نتالیہ پرویز نے 69 رنز کی شراکت سے پاکستان کو مشکل صورتحال سے بچا لیا۔ پرویز 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔کپتان فاطمہ ثناء پھر صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف 16 رنز پر گنوا دیں۔ سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز پاکستان کو 88 رنز کی زبردست شکست سے بچانے میں ناکام رہی۔ہندوستانی ٹیم نے خواتین کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل 12ویں بار پاکستان کو شکست دی ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار 2005 میں ایک ون ڈے میں آمنے سامنے ہوئی تھیں اور اس کے بعد ٹیم انڈیا نے ہر ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دی ہے۔