بہار انتخابات: کانگریس نے اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھیل کو ذمہ داری سونپی

Wait 5 sec.

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، اور ادھیر رنجن چودھری کو سینئر مبصر مقرر کیا ہے۔ کانگریس نے دو سابق وزیر اعلیٰ اور ایک سابق ریاستی صدر پر اعتمادکا اظہار کیا۔ اشوک گہلوت راجستھان کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، جب کہ بھوپیش بگھیل چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ادھیر رنجن چودھری مغربی بنگال کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان لیڈروں کے تجربے کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں بہار انتخابات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ان تین رہنماؤں کے ساتھ کانگریس نے 41 ضلعی انتخابی مبصر بھی مقرر کئے ہیں۔ ان میں اویناش پانڈے، بھکت چرن داس، اجے رائے، انیل چودھری، بی وی سری نواس، وکرانت بھوریا، عرفان انصاری، روہت چودھری، اور انیل چوپڑا، اور دیگر شامل ہیں۔ بہار میں، کانگریس عظیم اتحاد کا حصہ ہے، جس میں آر جے ڈی، سی پی آئی-ایم ایل، اور مکیش ساہنی کی پارٹی شامل ہے۔ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ بات چیت جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے سامنے 11 سوال رکھے گئے جس کے جواب کا ہم انتظار کر رہے: کانگریس کانگریس بہار میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حال ہی میں راہل گاندھی نے بہار میں’ ووٹر ادھیکار‘ یاتراکی تھی ۔ اس یاترا نے پارٹی قائدین اور کارکنوں میں جوش پیدا کیا۔ کانگریس قائدین کے ساتھ عظیم اتحاد کے قائدین نے بھی یاترا میں حصہ لیا۔ ووٹر ادھیکار یاترا کے ذریعہ راہل گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔ یاترا نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اب کانگریس اس حمایت کو ووٹوں میں تبدیل کرنے کے درپے ہے۔2020 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ پارٹی نے 19 سیٹیں حاصل کیں۔ اس کا ووٹ شیئر 10 فیصد سے بھی کم یعنی 9.48 فیصد رہا۔ کانگریس اس الیکشن میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)