دو مختلف محاذوں پر مصری اور شامی افواج کے مشترکہ حملے نے اسرائیل کو خطرے میں مبتلا کیا۔ یوم کپور کے دن بغیر کسی تیاری کے اسے ایک بڑی جنگ کا سامنا تھا۔ یہ عبرانی کیلنڈر میں سب سے مقدس تاریخ ہے اور اس دن ملک مفلوج ہو گیا تھا۔