انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی

Wait 5 sec.

جاوا (06 اکتوبر 2025): انڈونیشیا میں اسکول منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے سے اموات کی تعداد چوّن ہو گئی، جب کہ 13 تاحال لاپتا ہیں۔99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ہے، زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ تحقیقات کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ایک درجن سے زائد لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کثیر المنزلہ عمارت کا ایک حصہ گزشتہ ہفتے اچانک اس وقت منہدم ہوا تھا جب طلبہ نماز ظہر کے لیے جمع تھے۔برطانیہ میں مسجد کو آگ لگانے والے دو افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج جارینیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے آپریشنز ڈائریکٹر یودھی برامانتیو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج صبح تک انھوں نے 54 لاشیں نکالیں، امدادی کارکن اب بھی اسلامی بورڈنگ اسکول کے ملبے میں چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن آج پیر کو مکمل کر لیا جائے گا۔قومی ڈیزاسٹر ایجنسی (BNPB) کے نائب سربراہ نے کہا کہ یہ حادثہ اس سال انڈونیشیا کی اب تک کی سب سا مہلک حادثہ ہے۔