صہیونی فورسز کا جنون کم نہ ہو سکا، دہشت گرد اسرائیل نے مزید 63 فلسطینی شہید کر دیے

Wait 5 sec.

غزہ (06 اکتوبر 2025): صہیونی فورسز کا جنون کم نہ ہو سکا، دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، بمباری سے مزید 63 فلسطینی شہید، اور 156 زخمی ہو گئے۔ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے باوجود دہشت گرد اسرائیل نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں، غزہ حکام نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 131 اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی ہے، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری کی مہم بند کرنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2 دنوں کے دوران پٹی میں کم از کم 94 فلسطینیوں کو جانوں سے محروم کر دیا ہے۔ہفتے کی صبح سے اتوار کے دن کے اختتام تک کم از کم 131 اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں گنجان آباد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں سمیت 63 افراد مارے گئے۔دوسری طرف غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اپنے ہتھیار قائم ہونے والی خودمختار فلسطینی ریاست کے حوالے کریں گے، حماس کا اعلانغزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ دوسری طرف حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے، مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا، اسرائیلی وفد مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے، بالواسطہ مذاکرات کے لیے حماس کے وفد کی آمد بھی متوقع ہے۔