یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایران اور چین کے بعد اب یورپی ممالک پر بھی الزام عائد کر دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روسی ڈرونز اور میزائلوں میں مغربی پرزے استعمال ہو رہے ہیں، روسی ہتھیاروں میں ایک لاکھ سے زائد غیرملکی پرزے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی ہتھیاروں میں امریکی، برطانوی، جرمن پارٹس پائے گئے ہیں۔صدر زیلنسکی نےجاپان پر بھی الزام دہراتے ہوئے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کی جائیں۔