اے آئی اب انسانوں جیسی آواز میں بولنے لگی، فون فراڈ نے نیا طوفان برپا کردیا

Wait 5 sec.

اے آئی اب انسانوں جیسی آواز میں بولنے لگی ہے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فون فراڈ نے عالمی سطح پر ہلچل مچادی ہے۔مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں نے فون فراڈ میں نیا طوفان برپا کردیا ہے، اٹلی میں وزیردفاع کی نقل میں ارب پتی کاروباری شخصیات کو فون کرکے رقم مانگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، فراڈ کرنے والوں نے مصنوعی ذہانت سے وزیر کی آواز کا ’’ڈیپ فیک‘‘ تیار کیا گیا۔جعلی آواز میں صحافیوں کی رہائی کے نام پرلاکھوں یورو کی درخواست کی گئی، اٹلی کے معروف بزنس مین ماسیموموراتی نے رقم منتقل کی تاہم پولیس نے اکاؤنٹ منجمد کردیا۔یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے بنائی گئی اداکارہ ‘ٹلی نورووڈ’ کو ہالی ووڈ اداکاروں کی شدید تنقید کا سامنااے آئی ٹیکنالوجی اب انسانی لہجے، اتارچڑھاؤ اور جذبات کو بھی نقل کرنے لگی ہے، تحقیق کے مطابق 58 فیصد لوگ جعلی آواز کو اصل انسانی آواز سمجھ بیٹھتے ہیں، مطالعہ کے مطابق برطانوی لہجے والی اے آئی آوازوں کو زیادہ قابل اعتماد سمجھا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی آوازوں کو دھوکا دہی اور جعلی خبریں پھیلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ڈیپ فیک آڈیوز سے رشتہ داروں کی جعلی کالز کے ذریعے پیسے ہتھیانے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔2025 کی پہلی ششماہی میں ڈیپ فیک فراڈ کے کئی کیسز سامنے آئے، ڈیپ فیک فراڈ کے ذریعے 547 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین نے کہا کہ اے آئی ویڈیوز بھی حقیقی لگنے لگی ہیں، شناخت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے، رواں سال کے آخر تک 80 لاکھ ڈیپ فیک ویڈیوز آن لائن شیئر ہونے کا امکان ہے۔بالی وڈ کی اہم شخصیات بھی ڈیپ فیک، اے آئی کی زد میں، عدالت سے رجوع