پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انھی مظاہروں میں محمد فاروق کے 17 سالہ بیٹے فرحان بھی گولی لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔