برطانوی پولیس نے مسجد کو آگ لگانے والے دو افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی، شرپسندوں نے امام کی کار کو بھی نذر آتش کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مسجد کو آگ لگانے کے حالیہ واقعے کے بعد دو افراد کی سی سی ٹی وی تصاویر جاری کی ہیں جبکہ آگ لگانے کے واقعے کے دوران مسجد کے امام بھی اندر ہی پھنسے ہوئے تھے۔جاری کی گئی تصاویر میں ایک آدمی سرخ دستانے پہنے نظر آرہا ہے، دوسرے شخص نے ایک مخصوص سیاہ جیکٹ پہنی ہوئی ہے جس پر سفید رنگ میں پری لندن لوگو آویزاں ہے۔شرپسندوں نے پیس ہیون نامی مسجد کے باہر کھڑی مسجد کے امام کی کار کو بھی نذر آتش کردیا تھا اور اس کے شعلوں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے مسجد کے داخلی دروازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اس وقت 60 سالہ امام اپنے ایک مہمان کے ساتھ اندر چائے پی رہے تھے، تاہم وہ اپنے مہمان کے ساتھ بنا زخمی ہوئے آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے تھے لیکن مسجد کو کافی نقصان پہنچا تھا۔برطانوی پولیس ایسٹ سسیکس میں لگنے والی آگ کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھ رہی ہے، آن لائن شیئر کی گئی ڈور بیل کی فوٹیج میں ایک مرد کو عمارت اور باہر کھڑی ایک کار پر آتش گیر مائع ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ملزم نے مبینہ طور پر رات 10 بجے سے پہلے کار پر کچھ پھینکا جس سے اس میں آگ لگ گئی جبکہ پیس ہیون میں فلس ایونیو پر عمارت کے سامنے والے دروازے کو نقصان پہنچا۔مذکورہ واقعہ 4 اکتوبر کی شب پیش آیا تھا، مسجد میں فائر بریگیڈ عملے کو طلب کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا تھا، پولیس اس واقعے کی باریک بینی سے جانچ کررہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔برطانیہ کا وہ ایئرپورٹ جس نے دنیا کو “مے ڈے” کہنا سکھایا، 67 سال سے کیوں بند ہے؟ حیرت انگیز حقائق