مشرقی لبنان کے شہر بعلبک میں کثیر المنزلہ عمارتپر اسرائیلی حملہ، 6 افراد شہید۔

Wait 5 sec.

بعلبک : اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔حملے میں 6 افراد شہید ہو گئے اور بڑی تعداد میں لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ملبے کے نیچے سے مدد کے لیے پکاریں سنی جا سکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت بیروت ایئرپورٹ سے ایک کمرشل طیارہ ٹیک آف کر رہا ہے، اس کے قریب ہی اسرائیلی بمباری سے دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنان کے مختلف حصوں کے لیے نئی اور سخت وارننگ جاری کردی ہے۔اسرائیل نے لبنان کے 12 سے زائد دیہات اور قصبوں کے مکینوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ آج ان علاقوں پر حملے کیے جائیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف حزب اللہ کی تنصیبات اور اہلکار ہیں۔ اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی حزب اللہ کے ہتھیاروں یا اہلکاروں کے قریب ہوگا، وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔