ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو …… ، ترکیہ کا سخت انتباہ

Wait 5 sec.

انقرہ (4 مارچ 2026): ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش سے متعلق دنیا کو سخت انتباہ دیا ہے۔ایران اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق ترکیہ کے وزیر خارجہ باکان فیدان نے ایران میں رجیم کی تبدیلیوں کی کوشش پر انتباہ دیتے ہوئے خطے کے لیے بڑے خطرات کی وارننگ دے دی۔باکان فیدان نے کہا کہ امریکا ایران پر حملے صرف فوجی اہداف تک محدود رکھے۔ اگر وہاں رجیم چینج کی کوشش کی تو یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلیے خطرہ بن سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہداف پر حملہ اور رجیم چینج دو الگ الگ راستے ہیں، دوسرے آپشن سے خطے میں غیر متوقع منظر نامے جنم لیں گے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ ختم کرنے کیلیے فریقوں سے رابطے میں ہیں۔ مذاکرات کی طرف واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔ ہم عمان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور خلیجی ممالک کا مقصد بھی جنگ ختم کرنا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے، جنگ بندی کے لیے ترکیہ میدان میں آ گیا