تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم عالمی بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اس آبی راستے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو میزائل حملوں یا ڈرونز کی ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے عہدیدار محمد اکبرزادہ نے فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا، ’اس وقت آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔‘iran israel war تمام خبریںدوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ امریکی بحریہ اس اہم خلیجی بحری راستے سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔