’’100 گھنٹے‘‘ میں ایران پر کتنے حملے ہوئے؟ امریکا نے ویڈیو جاری کر دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (5 مارچ 2026): اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ایران کے خلاف 100 گھنٹے کے دوران کیا کارروائیاں کیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے ویڈیو جاری کر دی۔ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا آج چھٹا روز ہے۔ ایران کیخلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے 100 گھنٹے کے دوران کتنی کارروائیاں کی گئیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ویڈیو میں ایران کے خلاف فضائی اور بحری کارروائیوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ امریکی بحری بیڑے سے اڑان بھرنے والے جنگی طیاروں کو ایران کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں جدید ترین بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔آپریشن کے دوران امریکی آبدوزوں کی جانب سے بھی ایران کی طرف میزائل داغے جانے کے مناظر بھی اس ویڈیو میں شامل ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںسینٹ کام کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق ایران کے خلاف دن اور رات مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔