بھارت (4 مارچ 2026): شعبہ صحت میں ایک اور مجرمانہ غفلت سامنے آئی ہے اسپتال کے مردہ خانے میں آوارہ کتے نے لاش کو بھنبھوڑ ڈالا۔بھارت میں شعبہ صحت میں ایک ہفتے کے دوران بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت کے باعث دوسرا سنگین اور لرزہ دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک کتے نے مردہ خانے میں رکھی لاش کو بھنبھوڑ ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے چڑچرلہ سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔ جہاں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں رکھی گئی لاش کو آوارہ کتے نے اندر داخل ہو کر اسے بھنبھوڑ ڈالا۔متوفی کی شناخت 32 سالہ پولے بھیمیشور کے نام سے ہوئی، جو بس ڈرائیور تھا اور اطلاعات کے مطابق مردہ خانے میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو زمین پر رکھا گیا تھا۔اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ چندرکلا نے اس معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم عملہ مردہ خانے پہنچا تو کتا وہاں سے بھاگ گیا۔تاہم اس وضاحت کے باوجود اہل علاقہ اور متوفی کے ورثا میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسپتال میں سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا یہ عالم ہے کہ حال ہی میں ایک اور لاش کو مردہ خانے کی خراب حالت کے باعث وہاں رکھنے کے بجائے پوری رات ایمبولینس میں رکھا گیا، اور اگلی صبح پوسٹ مارٹم کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے ایک اسپتال میں کتا آپریشن کے دوران مریض کی ٹانگ لے کر بھاگ کھڑا ہوا تھا۔کتا اسپتال سے مریض کی ٹانگ لے کر بھاگ گیا