ایران کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی کابینہ

Wait 5 sec.

ریاض (4 مارچ 2026): سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی کھلی جارحیت کو جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد ایران نے خلیجی عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور اس سلسلے میں سعودی عرب میں بھی قائم امریکی اڈوں پر فضائی حملے کیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں پر سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی۔سعودی کابینہ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ دارالحکومت اور مشرقی صوبوں کو نشانہ بنانے کے ’صریح اور بزدلانہ‘ حملوں کے سلسلے کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا ’مکمل حق‘ محفوظ رکھتا ہے۔اجلاس کے دوران کابینہ نے علاقائی خطرات کے خلاف متحدہ محاذ کا اشارہ دیتے ہوئے ’ان برادر ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا جن کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا گیا ہے۔‘کابینہ نے کہا کہ ’سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع، اپنی سرزمین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔‘یہ اجلاس معاندانہ حملوں میں ڈرامائی اضافے کے بعد ہوا ہے، جس میں ریاض میں امریکی سفارت خانے پر براہ راست ڈرون حملہ بھی شامل تھا۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںوزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی کہ ریاض اور الخرج کے قریب آٹھ ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان پہنچا۔