ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟ اعلان ہوگیا

Wait 5 sec.

تہران(4 مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، ملک بھر میں سوگ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین جمعہ 6 مارچ کو مشہد مقدس میں کی جائے گی۔ایرانی حکومت کے مطابق ملک بھر میں تین روزہ تعزیتی اجتماعات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی عوام آج رات 10 بجے تہران کے امام خمینی ہال میں جمع ہوں گے جہاں وہ اپنے رہبرِ انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای گزشتہ ہفتے تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت پر ایران سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تدفین کے موقع پر مشہد میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں