تہران(5 مارچ 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سمندر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس جارحیت پر واشنگٹن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے دو ہزار میل دور سمندر میں کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ‘فریگیٹ دینا’ نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جو اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںعباس عراقچی کے مطابق حملے کے وقت جہاز پر 130 افراد موجود تھے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے الفاظ یاد رکھیے گا، امریکہ جو کچھ کر رہا ہے اسے اس پر پچھتاوا ہوگا’۔ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے جس سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔واضح رہے امریکی نیوی نے گزشتہ روز بھارت میں بحری مشقوں سے سے واپس آنے والے ایک سری لنکن بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 80 ایرانی فوجی شہید ہوچکے ہیں۔