ترکی اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے، ترک صدر

Wait 5 sec.

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی حملوں کے تناظر میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں ترک فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکی اپنی سرحدوں اور قوم کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔صدر اردوان نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ ایرانی حملوں کا جواب دینے اور خطے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیٹو (NATO) اتحادیوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور ان کی مشاورت سے فوری طور پر تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ترک صدر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے واضح طور پر وارننگ دے رہے ہیں ”۔دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاءترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ اپنے ملک اور قوم کی سلامتی کو برقرار رکھنا ترک حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔