بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب راجیہ سبھا جانے کی تیاری میں ہیں۔ نتائج کے بعد وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ نتیش کے فیصلے سے جہاں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے وہیں اپوزیشن آر جے ڈی نے حکمراں جے ڈی یو سربراہ کو نشانہ بنایا ہے۔ سابق نائب وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ جب ہم لوگوں کو چھوڑ گئے تو اس وقت واجب وجہ نہیں تھی، الیکشن میں بھی ہم نے ان کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ ربڑ اسٹیمپ والے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ پوری طرح سے نتیش کمار کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے، آج یہ بات ثابت ہو گئی، عوام کا جو احساس ہے وہ اقتدار کی اس تبدیلی کے خلاف ہے۔ سبھی جانتے تھے کہ بی جے پی یہ کرے گی۔ بی جے پی جس کے ساتھ بھی رہی ہے، سب سے پہلے اپنے اتحادیوں کو ختم کرتی ہے۔ کہیں بھی چلے جائیں بی جے پی آر ایس ایس کا ایجنڈا لانا چاہتی ہے۔#WATCH | Patna | On Bihar CM Nitish Kumar going to the Rajya Sabha, Bihar LoP, Tejashwi Yadav says, "Everyone knows that in the Bihar elections, the NDA had given this slogan '2025 se 30 phir se Nitish'. The BJP and NDA's constituent parties know how the elections were conducted… pic.twitter.com/6ni8RZ0dvT— ANI (@ANI) March 5, 2026بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ لوگ ’مشین تنتر‘ نظام سے سمجھوتہ کر کے الیکشن لڑتے ہیں۔ جمہوریت کو ختم کردیا گیا ہے، بہار کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ نتیش کمار راجیہ سبھا جا رہے ہیں تو ہماری ہمدردی ہے۔ ہم لوگ ساتھ رہتے تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا، ہم دعا کریں گے کہ وہ صحت مند رہیں۔آر جے ڈی لیڈر اور ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ اتنی جلدی بی جے پی نے نتیش کمار اور جے ڈی یو کو برباد کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کے بہت سے لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، بہار میں سیاسی اغوا ہوا ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ بی جے پی کا رویہ نظر آرہا ہے۔ بہار میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ سیاسی امکانات کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈر اور کارکنان رو رہے ہیں۔ نتیش کمار کو جبراً سیاسی طورپر حاشیے پر پہنچادیا گیا۔#WATCH | Bhubaneswar, Odisha: On Bihar CM Nitish Kumar going to the Rajya Sabha, RJD leader Mrityunjay Tiwari says, "A major upheaval in Bihar's politics has suddenly been visible since yesterday. No one could have anticipated that the BJP would remove Chief Minister Nitish Kumar… pic.twitter.com/dCGlQJSO5h— ANI (@ANI) March 5, 2026بہار کی سیاست میں مچی افراتفری کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے گزشتہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ان پر بھروسہ کیا ہے اور اسی اعتماد کے بل بوتے پر انہوں نے ریاست کی خدمت کی ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور حمایت کی وجہ سے ہی بہار ترقی اور عزت کی نئی منزلیں حاصل کرپایا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔