بیروت: لبنان میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، شمالی شہر تریپولی میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں سینئر حماس عہدیدار اہلیہ سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ علی الصبح حماس کے عہدیدار وسیم عطاء اللّٰہ العلی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں سینئر حماس عہدیدار وسیم عطاء اللّٰہ العلی کی ایک بیٹی بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے کیمپ کے اندر موجود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حزب اللّٰہ نے پیر کے روز اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے تھے، یہ کارروائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردِعمل میں کی گئی تھی۔دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاءاس کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے اور جنوبی لبنان میں زمینی افواج بھی تعینات کر دیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہ ے۔