(04 مارچ 2026): امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے مطابق ایران میں جاری آپریشن کے دوران امریکا فضائی، بحری، زمینی اور میزائل دفاعی افواج سمیت 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے۔امریکا بی-1 بمبار طیارے، بی-2 اسٹیلتھ بمبار، ایف-35 لائٹننگ II اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، ایف-22 ریپٹر جیٹ، ایف-15 طیارے اور ای اے-18 جی گرولر طیارے استعمال کر رہا ہے۔اس کے علاوہ ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹرائک سسٹم بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں لو کاسٹ اَن مینڈ کامبیٹ اٹیک سسٹم (LUCAS) کے ون وے ڈرونز، ایم کیو-9 ریپر ڈرونز، ایم-142 ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہائمارس) اور ٹوماہاک کروز میزائل شامل ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںمزید برآں امریکا فضائی دفاعی نظام جیسے پیٹریاٹ، ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) بیٹریاں اور ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس AWACS) طیارے بھی استعمال کر رہا ہے۔امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ ایران پر حملے کے آغاز کے وقت مشرقِ وسطیٰ میں موجود تھے۔