بھارت نے امریکی بحریہ کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کے دعوے کی تردید کر دی۔بھارتی وزارت خارجہ نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ اس نے امریکی بحریہ کو ایران کے خلاف جنگ میں اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔امریکہ میں سیکرٹری دفاع کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگر نے انتہائی دائیں بازو کے ون امریکا نیوز نیٹ ورک (OAN) پر دعویٰ کیا تھا کہ تنازع کے دوران امریکی بحری جہاز ہندوستانی بندرگاہوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا میں قائم ایک چینل OAN پر کیے جانے والے دعوے کہ ہندوستانی بندرگاہیں امریکی بحریہ کے ذریعہ استعمال کی جارہی ہیں ، جعلی اور جھوٹے ہیں ہم آپ کو ایسے بےبنیاد اور من گھڑت تبصروں سے خبردار کرتے ہیں۔ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا، 101 افراد لاپتا ہوگئےہندوستان کی طرف سے یہ بیان سری لنکا کے قریب ایک ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے کی بڑھتی ہوئی جانچ کے درمیان آیا۔سری لنکا ساحل کے قریب ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 101 افراد لاپتا ہوگئے۔رائٹرز سری لنکن نیوی ذرائع کے مطابق ایرانی جہاز پر سب میرین سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 101 افراد لاپتا ہوگئے اور 32 کو بچا لیا گیا ہے۔متاثرہ علاقے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایران کے سفارت کار سری لنکن سرحد کے قریب کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں۔