بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ لاپتا ہوگیا، تلاش جاری

Wait 5 sec.

نئی دہلی (5 مارچ 2026): بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارہ لاپتا ہے جس کی تلاش کیلیے کوششیں جاری ہیں۔بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ لڑاکا طیارے نے آسام کے شہر جوہاٹ سے پرواز بھری تھی اور آخری بار شام 7:42 بجے اس سے رابطہ ہوا تھا۔An IAF Su-30 MKI is reported overdue. The aircraft had taken off from Jorhat, Assam and was last in contact at 7.42 pm.Further details are being ascertained. Search and Rescue mission has been initiated.@DefenceMinIndia@SpokespersonMoD@HQ_IDS_India@adgpi@Indiannavy— Indian Air Force (@IAF_MCC) March 5, 2026بیان میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو کا مشن شروع کر دیا گیا ہے۔سخوئی 30 ایم کے آئیرپورٹ کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، شمال مشرقی بھارت میں اس کے متعدد اسکواڈرنز تعینات ہیں۔روس کے تیار کردہ یہ طیارے پہلی بار 1997 میں بھارت کو فراہم کیے گئے تھے، اب یہ بھارت میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے زیر انتظام تیار کیے جا رہے ہیں۔اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 250 سے زائد سخوئی 30 ایم کے آئی طیارے موجود ہیں۔