ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ایرانی یونٹ کے سربراہ کو مار دیا، امریکا کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (4 مارچ 2026): امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ایرانی یونٹ کے سربراہ کو مار دیا گیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یونٹ کے سربراہ کو ڈھونڈ نکال کر ہلاک کر دیا گیا ہے، تہران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آخری فتح صدر ٹرمپ کی ہوئی۔انہوں نے ایرانی یونٹ کے سربراہ کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ واضح کیا کہ یہ آپریشن منگل کو کیا گیا۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ ایران نے جنوری 2025 میں ٹرمپ اور امریکی حکومت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوئی سازش کی تھی۔نومبر 2024 میں امریکی محکمہ انصاف نے ایک ایرانی شہری پر امریکی صدر کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی تھی جس کا حکم مبینہ طور پر ایران کی ایلیٹ پاسداران انقلاب نے دیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے قبل اس مبینہ منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔’ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے‘امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایران میں امریکی آپریشنز کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دے رہے ہیں، ان کے اہم ریمارکس کا خلاصہ درج ذیل ہے:امریکا ایران میں جیت رہا ہےمزید امریکی افواج پہنچ رہی ہیںہمارا اور ہمارے اتحادیوں کا فضائی دفاعی نظام طویل مدت تک کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم اس جنگ کو ضرورت کے مطابق آسانی سے جاری رکھ سکتے ہیںایران کا کام تمام ہو چکا ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیںامریکا اور اسرائیل ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گےمزید اور بڑے حملے ہونے والے ہیں، ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہےامریکا پریسیشن گریویٹی بموں کا لامحدود ذخیرہ استعمال کرے گایہ کبھی بھی برابری کی جنگ نہیں تھی اور نہ ہی یہ کوئی برابر کی لڑائی ہے۔ ہم انہیں اس وقت مار رہے ہیں جب وہ گرے ہوئے ہیں