سعودی ایئر لائن : پروازوں کی منسوخی میں مزید توسیع

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی ایئر لائن نے موجودہ جنگی صورتحال کے پیشِ نظر اپنی پروازوں کی منسوخی میں مزید توسیع کردی۔اے آّر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’سعودی ایئر لائن‘ نے اعلان کیا ہے کہ عمان، کویت، دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، ماسکو اور پشاور کے لیے پروازوں تاحال مزید ایام کیلیے منسوخ کردی گئی ہیں۔پروازوں کی معطلی پہلے 4 مارچ تک تھی جسے اب 6 مارچ رات 11 بج کر 59 منٹ کردیا گیا، ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق مذکورہ پروازوں کے متاثرہ مسافروں کو براہِ راست آگاہ کیا جارہا ہے۔سعودی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل فلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، صورتحال کے مطابق تازہ ترین اطلاعات جاری کی جائیں گی۔مزید پڑھیں : سعودی عرب میں پروازوں کی منسوخی میں توسیعواضح رہے کہ اس سے قبل قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘کی جانب سے 2 مارچ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پروازوں کی منسوخی میں 4 مارچ رات 11:59 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تاہم اس میں 6 مارچ تک کی توسیع کردی گئی ہے۔