ایران اور امریکا کے درمیانممکنہ خفیہ رابطے، نیتن یاہو کی نیندیں حرام

Wait 5 sec.

ایران اور امریکا کے درمیان  ممکنہ خفیہ رابطے سے نیتن یاہو کی نیندیں اڑ گئیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی ایجنسی نے تیسرے ملک کی مدد سے امریکی سی آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی انٹیلی جنس کا سی آئی اے سے براہ راست رابطہ ہوا جس میں ایجنسیوں نے تنازع کے خاتمے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔یہ پڑھیں: جوابی حملوں کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایرانی صدر کا خلیجی ممالک کو جوابامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران سے خفیہ بات چیت سے متعلق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس وضاحت طلب کر لی ہے کیونکہ اسرائیل کو خدشہ ہے مقاصد حاصل ہونے سے پہلے سیزفائر نہ ہو جائے۔ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا  ممکنہ خفیہ  بات چیت سے نیتین یاہو شدید پریشان ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران امریکا خفیہ رابطوں کی رپورٹس دی ہیں۔نیتن یاہو نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سےخفیہ رابطوں سے متعلق  وضاحت طلب کی اور اسرائیلی خدشات پر ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ ایسے کوئی رابطے نہیں۔