امریکی صدر ٹرمپکا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کرلیا اور خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز ) کو ہر صورت کھلا رکھنے اور بحری تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تاریخی احکامات جاری کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے خلیج سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے دوہرے تحفظ کا اعلان کیا اور واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکی نیوی کے جنگی جہاز کمرشل اور تجارتی جہازوں کی نگرانی کریں گے اور ان کے ساتھ سفر کریں گے۔امریکی صدر نے خلیج میں تیل بردار جہازوں (Oil Tankers) کو انشورنس اور سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔امریکہ تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس کی گارنٹی فراہم کرے گا تاکہ جنگی صورتحال کے باوجود تجارت متاثر نہ ہو۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا دنیا بھر میں توانائی کے آزادانہ بہاؤ کو یقینی بنائے گا اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور خلیج سے گزرنے والی توانائی کی ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عالمی منڈیوں میں تیل کی سپلائی برقرار رہے۔