تہران: ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے مشرقی وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی تنصیب کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض کے جنوب میں 2 کروز میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 650 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی کے پہلے دو دنوں میں امریکی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا، ان کے حملوں میں اب تک 650 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز کو متعدد بار میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود امریکی اڈوں پر 160 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہایرانی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک امریکی جنگی معاون جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور USS Abraham Lincoln پر چار کروز میزائل داغے گئے، جس کے بعد وہ بحیرہ ہند کی جانب پیچھے ہٹ گیا۔