ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ

Wait 5 sec.

دبئی : ایران نے دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا تایم ،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا۔دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سےبچ گئے۔ڈرون قونصل خانے کے پارکنگ ایریا سے ٹکرایا، جس کے باعث محدود پیمانے پر آگ لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں قونصل خانے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا، تاہم حکام نے تصدیق کی کہ آگ جلد بجھا دی گئی۔واقعے کے بعد قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے جواب کا مکمل اور جائز حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔،جنیوامیں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں یواے ای کے مستقل نائب مندوب کا کہنا تھا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، حملوں میں تین شہری جاں بحق ،اٹھاون زخمی ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل، مکالمے اور سفارتی حل کو ترجیح دی جانی چاہیے۔