امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کا کتنا نقصان ہو چکا؟

Wait 5 sec.

تہران (5 مارچ 2026): ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پانچ روز کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں متعدد شہری مراکز نشانہ بنے۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران ایران میں بڑے جانی و مالی نقصان ہوئے۔ مختلف شہروں میں شہری مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترجمان اسماعیل بقائی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میناب کے ایک پرائمری اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں 160 سے زائد طالبات جاں بحق ہوئیں۔ تہران کے نیلوفر اسکوائر پر حملے میں 20 سے زائد معصوم شہری مارے گئے۔اس کے علاوہ گاندھی اسپتال، تہران گرینڈ بازار، ایرانی ریڈ کریسنٹ کے اطراف حملے کیے گئے اور مطہری، ولی‌عصر، ٹراما اور برن اسپتال، آمنہ چلڈرن اسپتال، شاہیدرجائی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔چابہار میں ایمرجنسی میڈیکل بیس اور ہمدان میں ایمرجنسی میڈیکل بیس پر حملہ کیا گیا۔ مغربی ایران میں رہائشی کمپلیکس، ابوذراسپتال اور بقائی اسپتال پر حملے ہوئے۔ جنوبی ایران کے میناب میں ابوالفضل اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔فارس صوبے کے لامرڈ شہر میں اسپورٹس ہال پر حملے میں 18 بچے شہید ہوئے جب کہ مرکزی ایران پر حملوں میں 35 معصوم شہری شہید ہوئے۔ شاہید مہلاتی پرائمری اسکول، تہران اور نرماک میں بھی اسکول پر حملے کیے گئے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بازار بہارستان اسکوائر، بچوں کا پارک، مختلف رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دو ڈپلومیٹک پولیس ہیڈ کوارٹرز اور دیگر رہائشی وطبی سہولیات پر حملے کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تاریخی مقامات بھی متاثر ہوئے۔