ایران پڑوسی ملکوں پر حملے فوری بند کرے، قطری وزیراعظم کا مطالبہ

Wait 5 sec.

دوحہ: قطری وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے ایران سے پڑوسی ملکوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزیراعظم نے ایران ک ےصرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کوجھوٹ قرار دے دیا اور کہا کہ زمین پرموجود شواہد ایرانی دعوؤں کےخلاف ہیں. ایران کے اقدامات ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچانے کی نیت ظاہر کرتے ہیں۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںشیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ ایرانی میزائل، ڈرونز نے رہائشی علاقوں، ایئرپورٹ کے قریبی مقامات، توانائی مراکز کو نشانہ بنایا، رہائشی مقامات،توانائی مراکزپرحملےقطرکی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سویلین علاقوں پرحملےعالمی قوانین کےخلاف ہیں ، سویلین علاقوں پرحملوں میں عام شہریوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران فوری طور پر پڑوسی ممالک پر حملے بند کرے اور ساتھ ہی واضح کیا کہ قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔