تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کا آنے والے دنوں میں حملے مزید شدید اور وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع کیا جائے گا، امریکا اور صیہونی حکومت اندھی ہو چکی ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ “وعدہ صادق” آپریشن کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بن گوریون ہوائی اڈہ اور صیہونی حکومت کی وزارتِ جنگ کو ہدف بنایا گیا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے، جس کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںترجمان نے مزید کہا کہ اریڈاروں کی تباہی سے امریکا،غاصب صیہونی حکومت کی آنکھیں بندہو گئی ہیں۔گذشتہ روز ایرانی کمانڈرانچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز بند ہے۔انھوں نے خبردار کیا اس علاقہ میں نہ آئیں ورنہ سخت ردعمل کاسامنا کریں گے، مریکی اس خطے کے تیل کے پیاسے ہیں۔ ایران ان کی پائپ لائنوں پرحملہ کرے گا اور اس علاقے سے تیل برآمد نہیں ہونے دے گا۔